24 مارچ 2016 - 08:24
ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے آمادہ: عراقی نائب اسپیکر

عراقی نائب اسپیکر نے کہا ہے کہ عراق اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر تیل مصنوعات اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی نائب اسپیکر نے کہا ہے کہ عراق اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر تیل مصنوعات اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے.

یہ بات ہمام حمودی نے ایران کی اسٹریٹجک کونسل کے خارجہ امور کے سربراہ کمال خرازی کے ساتہ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

عراقی نائب اسپیکر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں.

کمال خرازی شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد عراق کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے عراقی صدر وزیر اعظم، وزیر تیل اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی.

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون کی توسیع مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست رہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲